Get Alerts

گوگل نے بھارتی شہریوں کے لیے ٹوائلٹ میپ متعارف کروا دیا

گوگل نے بھارتی شہریوں کے لیے ٹوائلٹ میپ متعارف کروا دیا

نئی دہلی :گوگل نے بھارت میں شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا، اپنے میپ میں ٹوائلٹ ٹول متعارف کرا دیا، اب بھارتی شہری عوامی مقامات پر گوگل کے ذریعے ٹوائلٹ تلاش کرسکیں گے۔
بھارت میں تقریبا ستر فیصد گھرانوں میں بیت الخلا کی سہولت نہیں ہے، گوگل نے بھارتی وزارت شہری ترقی کے ساتھ شراکت داری میں گوگل میپ میں ٹوائلٹ تلاش کرنے والے ٹول کو متعارف کرایا ہے۔یہ ٹول سب سے پہلے دہلی میٹرو پولیٹن ایریا کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔