Get Alerts

ضیاءاللہ آفریدی کےبیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

ضیاءاللہ آفریدی کےبیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کہتے ہیں ضیااللہ آفریدی مسیحا بننے کے بجائے خود پر اٹھے سوالات کا جواب دیں.
بلاجواز کیچڑ اچھالنے سے ضیااللہ آفریدی خود کو معصوم ثابت نہیں کر سکتے.
عمران خان ضیااللہ آفریدی کو پناہ دیتے تو انہیں کوئی گلہ نہیں ہوتا،عمران خان نے خیبر پختونخوا میں مثالی نظام قائم کیا.
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے قبل پختونخوا میں کوئی کسی وزیر سے باز پرس کا تصور نہیں کر سکتا تھا.
 انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا میں کرپشن ختم ہی نہیں کی عملی طور پر ناممکن بنا دی گئی ہے.