Get Alerts

شاہد آفریدی اپنے ہی بیان سے مکر گئے

شاہد آفریدی اپنے ہی بیان سے مکر گئے

بوم بوم شاہد آفریدی کا مزاج بھی موسم کی طرح بدلتا ہے

کراچی :  بوم بوم شاہد آفریدی کا مزاج بھی موسم کی طرح بدلتا ہے ، بوم بوم نے موسم گرما میں بیان دیا کہ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ نہیں ہے ، اب کہتے ہیں کہ بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ شاہد آٖفریدی کا ایک اور یوٹرن ، بوم بوم اپنے ہی بیان سے مکر گئے ۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے خوب چھکے لگائے ۔

پی سی بی پر برسنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپورٹس کا بہت ٹیلنٹ ہے ۔ رواں برس جولائی میں شاہد آفریدی نے یہ کہ کر ریٹائرمنٹ لینے سے انکار کر دیا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ۔ شاہد آفریدی کا بیس سالہ کیرئیر تنازعات کا شکار رہا ، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد بوم بوم کے کیرئیر کا سورج غروب ہوگیا ۔