پیرس میں برہنہ پھرنے کے شوقین لوگوں کےلیے حکومت نے اہم اعلان کر دیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقامی حکومت کی طرف سے برہنہ لوگوں کے لیے پارک بنانے کا شرمناک قانون منظور ہونے کے بعد حکام نے پیرس میں ایسا ایک پارک بنانے کی تیاری پکڑ لی ہے

پیرس میں برہنہ پھرنے کے شوقین لوگوں کےلیے حکومت نے اہم اعلان کر دیا

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مقامی حکومت کی طرف سے برہنہ لوگوں کے لیے پارک بنانے کا شرمناک قانون منظور ہونے کے بعد حکام نے پیرس میں ایسا ایک پارک بنانے کی تیاری پکڑ لی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پارک بہت جلدی مکمل کیا جائے گا اور آئندہ گرمیوں میں ہی لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس حوالے سے شہر کے مضافات میں دو جگہوں بوئس ڈی باﺅلوگن اور بوئس ڈی ونسینس پر غور کیا جا رہا ہے اور ان دونوں میں سے کسی ایک جگہ پر یہ پارک بنایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق برہنگی پیرس کے لوگوں میں بہت پسند کی جاتی ہے تاہم عوامی مقامات پر برہنہ ہونا قانونی طور پر ممنوع ہے اور اس پر بھاری جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے برہنہ رہنے کے خواہشمندوں کے لیے مخصوص پارکوں کے قیام کا قانون بنایا گیا ہے۔اس وقت پیرس میں ایک سوئمنگ پول ہے جہاں ہفتے میں تین دن شام کے اوقات میں لوگوں کو مکمل برہنہ ہونے کی اجازت ہے۔ تاہم بہت سے لوگ بڑی جگہوں کا مطالبہ کرتے تھے جہاں وہ برہنہ گھوم سکیں۔ ان مطالبات کے پیش نظر ان کے لیے پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.