لاہور: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 مریضوں کے انتقال کے بعد ملک بھر میں اس موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی ہے۔ طبی ماہرین نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے 25 دسمبر کو جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران مزید 2 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے۔
ملک میں وائرس کے 4 لاکھ 67 ہزار 222 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 511 ہے۔ وبائی مرض سے انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے مزید 85 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا سے 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد اموات سامنے آ چکی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 97 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق عالمی وطح پر 5 کروڑ 61 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے۔
ایران میں کورونا سے مزید 152 اموات سے تعداد 54 ہزار 308 ہو گئی ہے۔ میکسیکو میں 816، جرمنی میں 420، اٹلی میں 505، ترکی میں 254، برطانیہ میں 574، روس میں 635، برازیل میں 155، بھارت میں 319 اور امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید1752 اموات سامنے آ چکی ہیں۔
میکسیکو میں عالمی وبا سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار 311، جرمنی میں 29 ہزار 547، اٹلی میں 70 ہزار 900، ترکی میں 19 ہزار 115، برطانیہ میں 69 ہزار 625، روس میں 53 ہزار 96، برازیل میں 1 لاکھ 89 ہزار 419، بھارت میں 1 لاکھ 47 ہزار 97 اور امریکا میں 3 لاکھ 35 ہزار 970 شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔