Get Alerts

ایران کو امریکی اجازت مل گئی

ایران کو امریکی اجازت مل گئی
سورس: File photo

واشنگٹن ، امریکا نے ایران کو کورونا وائرس کی ویکسئن کی خریداری کے لئے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ۔ ایرانی سنٹرل بینک کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کو دوسرے ممالک سے کورونا ویکسئن کی خریداری کے لئے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے ۔ 

ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک کو ویکسئن خریدنے کے لئے سوئس بینک کو ادائیگی کے لئے فارن ایسیٹس کنٹڑول آفس کی منظوری مل گئی ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپر ایران 244 ملین ڈالر کی کورونا ویکسئن کوویکس خریدے گا ۔ 

ٹیگز: