ہمیں ذمہ داری کا احساس ہے، تمام فیصلے انصاف کی بنیاد پر کئے جائیں گے: چیف سلیکٹر

ہمیں ذمہ داری کا احساس ہے، تمام فیصلے انصاف کی بنیاد پر کئے جائیں گے: چیف سلیکٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور اب تمام فیصلے انصادف کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کا نیشنل سٹیڈیم کے کمیٹی روم میں شاہد آفریدی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے، ہمیں اپنی زمہ داری کا احساس ہے اور اب تمام فیصلے انصاف پر کئے جائیں گے۔ 
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عبدالرزق کا آئیڈیا ہے کہ صرف ٹرننگ وکٹ کیوں ہونی چاہیے، ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عبوری سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا جس کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں پلینئگ الیون میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہونے اور محمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ 
اسی طرح سپنر ساجد خان کی بھی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت کا قومی امکان ہے جبکہ فاسٹ باؤلر میر حمزہ یا بیٹر کامران غلام کی شمولیت کا فیصلہ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں