Get Alerts

افواج پاکستان کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

افواج پاکستان کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

اسلام آباد :افواج پاکستان نے بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مسلح افواج نے قائداعظمؒ کی مثالی قیادت کو آج بھی قوم اور افواج کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ کی رہنمائی اور نظریات آج بھی ہمارے لیے نہایت اہم ہیں۔ اسی طرح، چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف نے بھی قائداعظمؒ کے یوم پیدائش پر ان کی رہنمائی کو سراہا اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

افواج پاکستان نے اپنے پیغام میں قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا عہد کیا اور کہا کہ وہ قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کے لیے اپنے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، افواج پاکستان کا عزم ہے کہ وہ قائداعظمؒ کی رہنمائی میں پاکستان کے دفاع، ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ٹیگز: