Get Alerts

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ یومِ قائد پر جاری

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ یومِ قائد پر جاری

راولپنڈی : یومِ قائد کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کیا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نغمے میں قائداعظمؒ کی قیامِ پاکستان کی خاطر کی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاسی کی گئی ہے، اور یہ نغمہ دشمنوں کے عزائم کے خلاف پاکستان کی استقامت، عزم اور عہد کو اجاگر کرتا ہے۔

نغمے میں قائداعظمؒ کے فرمودات اور قائدانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں پیش کیا گیا ہے۔ ’’پیغامِ قائد‘‘ نہ صرف قائداعظمؒ کے افکار کی تجدید ہے بلکہ یہ پاکستان کے محفوظ اور باوقار مستقبل کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اس ملی نغمے میں بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے، جو قائداعظمؒ کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھانے کی ایک دعوت ہے۔

ٹیگز: