Get Alerts

صدر آصف علی زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری عراق کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، صدر پاکستان نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس ابن علیؑ کی زیارت کی اور نوافل ادا کیے۔

صدر زرداری نے حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی زندگی اور قربانی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو حق اور عدل کی جدوجہد کے طور پر بیان کیا، جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے اہم ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران گورنر کربلا، روضہ کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی، اور اس موقع پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: