اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق صدر آصف زرداری اپنے دورے کے دوران عراقی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور عراق کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔