Get Alerts

شہناز گل مشہور پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

شہناز گل مشہور پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

ممبئی : بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد بے پناہ شہرت حاصل کی۔ شو میں مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا سٹار بنا دیا، اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

شہناز گل اس وقت بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ وہ نہ صرف فلموں اور میوزک ویڈیوز میں نظر آتی ہیں، بلکہ مختلف ڈیجیٹل پراجیکٹس میں بھی فعال رہتی ہیں۔

حال ہی میں شہناز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے مقبول ڈرامے "میرے زندگی ہے تو" کے او ایس ٹی پر پرفارم کر رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا: "اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے۔" یہ او ایس ٹی معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر نے بھی شہناز گل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر شہناز کی اس ویڈیو اور گانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے، اور پاکستانی و بھارتی دونوں صارفین نے اس انداز کو خوب پسند کیا ہے۔

ٹیگز: