Get Alerts

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں رشتوں، جذبات اور محبت کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کہانیاں اور اداکاری حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے، جبکہ جذبات کے اظہار کے لیے غیر ضروری چیزوں کے بجائے مضبوط کرداروں پر توجہ دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے پسندیدہ ڈراموں میں ’میری زندگی ہے تو‘ اور ’کبھی میں کبھی تم‘ کا ذکر کیا، جبکہ ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی بھی تعریف کی۔

شہناز گل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت بلند ہے اور انہیں کوئی آسانی سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

ٹیگز: