Get Alerts

دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں، رنگینیاں اور جشن ، سانتاکلاز اپنے روایتی انداز میں لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف

دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں، رنگینیاں اور جشن ، سانتاکلاز اپنے روایتی انداز میں لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف

نیویارک : دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیوں کا عروج دیکھنے کو مل رہا ہے، اور سانتاکلاز اپنے روایتی انداز میں لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔ کرسمس کے موقع پر مختلف ممالک میں رنگا رنگ تقریبات اور عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کے موقع پر خصوصی عبادات منعقد کی گئیں اور سینٹ پیٹرز سکوائر میں کرسمس ٹری اور نیٹیوٹی سین سجا دیا گیا۔ بیت اللحم میں بھی رنگین پریڈ ہوئی جس میں خواتین اور بچوں کی بھرپور شرکت نے محفل کو مزید روشن کر دیا۔

کیپ ٹاؤن میں موسیقی کی محافل سجائیں گئیں جس نے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ فرانس، اٹلی، روس اور دیگر ممالک میں بھی کرسمس کے رنگ ہر طرف پھیل گئے، اور شہریوں نے اس دن کو جوش و خروش سے منایا۔

ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو نے کرسمس کی دعائیہ تقریب میں انسانیت کے احترام، غریبوں کی مدد اور بالخصوص تارکین وطن کی مدد کرنے پر زور دیا۔ ان کا پیغام تھا کہ دنیا بھر میں محبت، امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سرکاری ملازمین سے ٹیلیفونک گفتگو کر کے کرسمس کی مبارکباد دی، اور اس موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کرسمس کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: