پی ایس ایل 3 :آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پی ایس ایل 3 :آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا


دبئی:پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ جاری ہے اور چوکوں چھوکوں کی برسات میں دبئی میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور کراچی کنگز کا پشاور زلمی سے ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت رومان رئیس کریں گے جبکہ مصباح الحق انجری کے باعث دو میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔