سیاحت کیلئے جائیں اور ڈالر پائیں

سیاحت کیلئے جائیں اور ڈالر پائیں

تائیوان: حکومت کی جانب سے  سیاحوں کو 165 ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کی حکومت نے  ایسے سیاحوں کو ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے   جو اپنی تعطیلات وہاں گزارنا چاہتے ہیں۔ گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی رقم دی جائے گی تاکہ وہ یہاں کا دورہ کرسکیں۔

 تائیوان کے وزیرِ اعظم نے اس کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال حکومت چاہتی ہے کہ کل 60 لاکھ سیاح جزیرے پر آئیں اور اس تعداد کو 2025 تک ایک کروڑ تک پہنچانے کا عزم بھی کیا ۔

نئے اعلان کے تحت پہلے 5 لاکھ سیاحوں کو فی کس 165 ڈالر اور 90 ہزار سیاحتی گروپ میں فی گروپ 658 ڈالر دیئے جائیں گے۔ تاہم نقد رقم کی بجائے یہ ڈجیٹل کرنسی کی صورت میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

تائیوان  کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وباء  کے بعد سے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور  اس آفر کا مقصد مکاؤ، یورپ، امریکا کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے سیاحوں کو  اپنی طرف  راغب کرنا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں