ملکی حالات ایسے نہیں کہ فوری الیکشن ہوں، عمران خان کو جلد گرفتار کرلیں گے: ایاز صادق 

ملکی حالات ایسے نہیں کہ فوری الیکشن ہوں، عمران خان کو جلد گرفتار کرلیں گے: ایاز صادق 
سورس: File

لاہور : وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ ان کے کرپشن کے کیسز کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر اندر ہوجائے گا۔ چاہتے ہیں جو کچھ ہو آئین کے مطابق ہو۔ 

لاہور کے علاقہ تاج پورہ میں سوئی گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کے کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر عمران خان پر خوب گرجے اور برسے، بولے کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو گالم گلوچ سکھائی خود پر احسان کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا،وقت آ گیا ہے عمران خان کے تمام کیسز روزانہ کی بنیاد پر سنے جائیں اور جلد فیصلہ کیاجائے۔ 

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و  وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں جن اداروں نے انتخابات کروانے ہیں انہیں ہی کروانے چاہئیں ۔میری ذاتی رائے ہے کہ ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں ۔

سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے بھی لب کشائی کی اور  بولے کہ جن دو معزز ججوں پر الزامات لگ چکے یا جن کی آڈیوز آ چکیں یا جن کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکے انہیں عدالتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے از خود بنچ سے الگ کر لینا چاہیے

سینئر لیگی رہنما نے عمران خان کی جلد گرفتاری کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے معاشی و امن و امان کے حالات ایسے نہیں کہ فوری انتخابات کروائے جا سکیں حالات بہتر ہوں گے تو الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ نوازشریف جلد وطن واپس آکر ملک و عوام کو مہنگائی کے چنگل آزاد کروائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں