مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ:مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

مصنف کے بارے میں