Get Alerts

میکسیکو کے بدنامِ زمانہ ڈرگ لارڈ ال مینچو کی ہلاکت: نئی تفصیلات سامنے آئیں

میکسیکو کے بدنامِ زمانہ ڈرگ لارڈ ال مینچو کی ہلاکت: نئی تفصیلات سامنے آئیں

میکسیکو : میکسیکو کے معروف منشیات فروش اور جالسکو نیو جنریشن کارٹیل کے سربراہ نیمیسو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ال مینچو کی ہلاکت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، یہ کامیاب کارروائی دراصل ال مینچو کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کے ذریعے ممکن ہوئی، جس کی نگرانی سکیورٹی ادارے سختی سے کر رہے تھے۔

میکسیکو کے حکام نے تسلیم کیا کہ ال مینچو تک رسائی حاصل کرنے اور اس کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی میں اس کی گرل فرینڈ کی نقل و حرکت کا اہم کردار تھا۔ انٹیلی جنس اداروں نے بتایا کہ ڈرگ لارڈ کے ایک قریبی ساتھی نے اس کی گرل فرینڈ کو ریاست جالسکو کے علاقے تاپالپا پہنچایا، جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ال مینچو اسی علاقے میں موجود ہے اور اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کرے گا۔یہ اطلاع ملنے کے بعد حکام نے آپریشن کو حتمی شکل دی اور اس کے نتیجے میں ال مینچو کو ہلاک کر دیا گیا۔

ٹیگز: