Get Alerts

میکسیکو: ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو میں تشدد کی لہر، 25 نیشنل گارڈ اہلکار مارے گئے

میکسیکو: ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو میں تشدد کی لہر، 25 نیشنل گارڈ اہلکار مارے گئے

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں منشیات کے مشہور کارٹل کے سربراہ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد جالیسکو اور دیگر شہروں میں تشدد کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق، ایل مینچو کی سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی، اور اس کی ہلاکت کے بعد بیس ریاستوں میں بدامنی پھیل گئی۔

ایک فوجی آپریشن کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس کارروائی میں چھ سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔ نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار بھی حملوں میں ہلاک ہو گئے۔

گرفتاریوں کے بعد جالیسکو اور دیگر شہروں میں کارٹل کے ارکان نے مسلح حملے شروع کر دیے، سڑکیں بلاک کیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلایا۔ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور متعدد املاک کو جلا دیا گیا۔

میکسیکو حکومت نے مغربی علاقوں میں اڑھائی ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں تاکہ امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جا سکے۔ ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد فوجی آپریشن میں اس کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور وہ میکسیکو سٹی منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

فسادات میں جیل گارڈز اور پراسیکیوٹر آفس کے اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم نے ملک میں امن و امان کی بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹیگز: