میکسیکو: میکسیکو کے بدنامِ زمانہ ایل مینچو کارٹل کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں تشدد کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ہنگامے 20 سے زائد ریاستوں میں پھیل گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 25 نیشنل گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔
میکسیکو کے شہر پورٹو ویارتا کی جیل سے 23 قیدی فرار ہوگئے، جبکہ متعدد ایئر لائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور کروز لائنز کا شیڈول بھی منسوخ کر دیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو میکسیکو میں محفوظ رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔