Get Alerts

یوکرین کا حل اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

 یوکرین کا حل اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یوکرین کا حل اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے مطابق ہونا چاہیے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کو 4 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں گوتریس نے کہا کہ یوکرین کی بین الاقوامی سرحدوں کا احترام کرنا ضروری ہے اور یہ تنازعہ عالمی ضمیر پر ایک گہرا داغ ہے۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے دوران 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 41 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں جوہری تنصیبات کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، جو کہ عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

ٹیگز: