Get Alerts

بشکیک میں اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک میں اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتونیو گوتریس کی قیادت اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال، عالمی و علاقائی سلامتی سے متعلق امور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔

ٹیگز: