Get Alerts

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز (Seismic Monitoring Center) کے مطابق زلزلے کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

ٹیگز: