Get Alerts

سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 34 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 34 خوارج ہلاک

راولپنڈی :پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مختلف آپریشنز میں دشمن کی پراکسی تنظیموں کے 34 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
24 فروری کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان چار بڑی جھڑپیں ہوئیں۔ ان کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم 'فتنہ الخوارج' کے 26 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ اس کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی 'فتنہ الہندوستان' کے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ گروہ خطے میں تخریب کاری کی بڑی منصوبہ بندی کر رہا تھا جسے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

ٹیگز: