Get Alerts

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 خوارج ہلاک

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین خوارج  ہلاک کر دیے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، جس کے نتیجے میں مارے جانے والے ایک خارجی  کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی۔

ٹانک میں ایک اور کارروائی کے دوران خارجی اکرام الدین عرف ابودجانہ بھی ہلاک ہوا، جس کی شناخت بھی افغان شہری کے طور پر کی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

ٹیگز: