Get Alerts

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 خوارج  کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کرک میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اسی طرح شمالی وزیرستان میں کی گئی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لانس نائیک عثمان مہمند کا تعلق چارسدہ جبکہ سپاہی عمران خان کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا۔

علاوہ ازیں، جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جنہیں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے عزم ظاہر کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں۔

ٹیگز: