Get Alerts

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں دو کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج مارے گئے۔

اِسی طرح ضلع بنوں میں کی گئی ایک اور کامیاب کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کیا۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

ٹیگز: