Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 41 ہزار روپے تک پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 41 ہزار روپے تک پہنچ گیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1,300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات کے سبب 18 فروری سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت آج 1,114 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 5,185 ڈالر پر پہنچ گیا۔
 

ٹیگز: