Get Alerts

بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سرگرمیاں تیز: پنجاب کی صورتحال اور کراچی کے امور پر اہم مشاورت

بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی سرگرمیاں تیز: پنجاب کی صورتحال اور کراچی کے امور پر اہم مشاورت

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور کراچی کے بلدیاتی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیئر پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر     پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیمی مضبوطی پر بات چیت کی گئی۔    مستقبل کی سیاسی حکمت عملی اور وفاق و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے امور زیرِ غور آئے۔
بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
 میئر کراچی نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پارٹی قیادت نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی تعمیر و نو میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
 ملاقاتوں کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھے گی اور تمام صوبوں میں پارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

ٹیگز: