مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دورہ مظفرآباد کے دوران مختلف سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ کارکنوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورے میں آئندہ انتخابی معاملات، پارٹی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔