Get Alerts

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں ون ڈے کل کھیلاجائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں ون ڈے کل کھیلاجائے گا

اوول: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کاپانچواں اور آخری میچ کل کھیلاجائیگا۔یہ میچ اوول کے ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر20 منٹ پر شروع ہوگا۔آخری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی جبکہ سٹیون سمتھ آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو 86 رنز سے شکست کا سامنا کرنا ہے جس کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز آسٹریلیا جیت چکا ہے۔ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی برتری حاصل ہے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ کیا تھا۔

ٹیگز: