Get Alerts

آسٹریلوی اداکار فیٹلی گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے

 آسٹریلوی اداکار فیٹلی گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے

آسٹریلوی اداکار فیٹلی گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے ہلاک ہوگئ

برسبین: نوجوان آسٹریلوی اداکار فیٹلی گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹنے سے  ہلاک ہوگئے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں گانے کی شوٹنگ کے دوران آتش گیر مادہ پھٹا جس سے نوجوان اداکار فیٹلی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آتش گیر مادہ استعمال کیا گیا جس سے آتش گیر مادہ پھٹا اور اداکارکے سینے پرگہری چوٹ آئی۔دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہر زاویے سے شروع کردی ہیں اور شوٹنگ کے دوران اسلحہ اور آتش گیرمادے کی اقسام کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد جلد ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔