پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا لیے

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا لیے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: آئی سی سی ٹوئیٹر اکاؤنٹ

 سنچورین:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے  تیسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے42  اورز کے اختتام   پر 3  وکٹیں گنوا کر 243  رنز اسکور کر لیے۔ 

سنچورین میں کھلے جا رہے تیسرے میچ میں پاکستان نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،  اننگز کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نےکیا لیکن فخر  زمان  صرف 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بابراعظم نے امام کے ساتھ ملکر ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلےبازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے۔

بعد میں آنے والے بلے باز محمد حفیظ نے 52 رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز امام الحق تھے جنہوں نے 101 رنز بنائے اور تبریز شمسی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

اس وقت شعیب ملک اور عماد وسیم وکٹ پر موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے 5 باہمی میچز میں پاکستان نے 2 جیتے اور 3 میں ناکامی ہوئی۔