آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: پی سی بی

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں: پی سی بی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے میچز ایک ہی وینیو پر کروانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے اور ان تینوں وینیوز پر محفوظ اور سیکیور ماحول کے انتظامات کر رہے ہیں۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے 19 دنوں کے کھیل کا ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں ہے اور جہاں تک تماشائیوں کے سٹیڈیم داخلے کا معاملہ ہے تو اس کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سیریز کے قریب فیصلہ کرے گا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی اور تیسرا لاہور میں شیڈول ہے جس کے بعد تین ون ڈے اور واحد ٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) سیکیورٹی اور عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹیسٹ میچز ایک ہی مقام پر کھیلنے کا خواہشمند ہے تاہم اب پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میچز تمام وینیوز پر ہی کھیلے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں