Get Alerts

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کو گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری کو گرفتار کرلیا گیا
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ پارٹی رہنما فوادچودھری کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے۔فواد چودھری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔

 
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لےجایا جائےگا۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کی حراست کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ فواد چودھری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

  


فرخ حبیب نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہ پولیس کی گاڑیاں ہیں جو فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔

https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1618049222951174144
 

API Response:

فرخ حبیب نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا دعویٰ ہےکہ پولیس وین نے اس گاڑی کا راستہ بلاک کردیا ہے جو فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کا پیچھا کر رہی تھی اور ویڈیو بنا رہی تھی۔ 


دوسری جانب فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔