Get Alerts

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) کے ممبران کے استعفوں پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی  کے باقی ماندہ  ارکان کے استعفے منظورکئےتھے ،اب تک مجموعی طور پر  124ارکان کے استعفے منظور ہوچکے ہیں   چھٹی پر ہونے کے باعث دوارکان کے استعفوں کی منظوری نہیں دی گئی ۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔

واضح  رہے کہ ا‏سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  43  ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔

ٹیگز: