بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

لاہور: ملک بھر میں خشک اور شدید سردی کی لہر  کے بعد محکمہ موسمیات نے آج بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں  تاحال دھند کا راج ہے۔

حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند کر دی گئی ،موٹروے ایم ون پشاور سے برہان، سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسماعیلہ تک بند ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ اور ایم فائیو رحیم یارخان سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔موٹروے ایم 14کھڑپہ تا کوٹ بیلی تک بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور کئی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سردی اور دھند کی لہر 24 گھنٹوں تک جاری رہے گی، جس سے بچنے کے لیے طبی ماہرین گرم ملبوسات اور گرم خوراک کے استعمال کے ساتھ ماسک لگانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں