اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، ڈی سی کے ایم پی او جاری کرنے کے اختیارات بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، ڈی سی کے ایم پی او جاری کرنے کے اختیارات بحال

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے عارضی طور پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال   کر دیا ہے۔

عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمور جہانگیری نے احکامات جاری کئے۔سنگل بنچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔

سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر،سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری  کر دیئے۔

مصنف کے بارے میں