بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے ،عدلیہ سے شکوہ ہے لیکن پھر بھی نظرثانی اپیل دائر کریں گے: پی ٹی آئی رہنما

بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے ،عدلیہ سے شکوہ ہے لیکن پھر بھی نظرثانی اپیل دائر کریں گے: پی ٹی آئی رہنما

بونیر :تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ بہت ہوگیا، اب سیز فائر ہونا چاہیے ،اداروں سے درخواست ہے 8فروری کو عوام کا راستہ نہ روکیں۔

حلقہ این اے10میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےبیرسٹر گوہرخان نےکہاملک کی نازک صورتحال ہے،ایک اور تجربےکامتحمل نہیں ہوسکتے،عدلیہ سے شکوہ ہے لیکن پھر بھی نظرثانی اپیل دائر کریں گے، امید ہےسپریم کورٹ سے بلے کا نشان واپس ملےگا۔ انھوٰں نے  عوام سے اپیل کی کہ اپنےامیدواروں کو پہچان لیں اور ان کے نشانات پرمہر لگائیں۔

خیال رہے اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےآج تک یہ مطالبہ نہیں کیا کہ ان کو جیل سے نکال دیا جائے، انہیں جیل میں بھی عوام کی فکر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ انہیں سیاست سے ہٹانا ممکن نہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔