تحریک انصاف کے مزید دو امیدوار الیکشن سے دستبردار

تحریک انصاف کے مزید دو امیدوار الیکشن سے دستبردار

 حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

اسی طرح پی ٹی آٗئی کے ایک اور امیدوار محرم خان بھی پی پی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔  محرم خان نے کہا کہ ہمارے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔

 

مصنف کے بارے میں