Get Alerts

امریکا کی ثالثی میں روس-یوکرین مذاکرات ابوظبی میں مکمل، اگلے دور کا شیڈول طے

امریکا کی ثالثی میں روس-یوکرین مذاکرات ابوظبی میں مکمل، اگلے دور کا شیڈول طے

 ابوظبی : امریکا کی ثالثی میں دو روزہ روس-یوکرین مذاکرات ابوظبی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان گہرا احترام دیکھنے کو ملا اور دونوں نے تنازع کے حل کی خواہش کا اظہار کیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس مذاکراتی عمل کا اگلا دور ابوظبی میں اگلے ہفتے اتوار کو منعقد ہوگا، جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی طرف لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

اماراتی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اس بات چیت میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہ راست رابطہ قائم ہوا، اور یہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ اس دوران امریکا کے مجوزہ امن فریم ورک کے نکات پر غور کیا گیا۔

روسی وزارت خارجہ اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اگلے دور کے مذاکرات میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔

ٹیگز: