لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے باعث آج سے منگل تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آج اور کل سندھ اور بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، قلات اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری بھی متوقع ہے۔
بالائی سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔