لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹا سٹوری پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اہلیہ اقراء عزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بیٹی کی پیدائش 24 جنوری 2026 کو ہوئی۔ اس خوشخبری کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات اور مداح جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔