Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ

لندن: وزیراعظم شہباز شریف پاکستان روانگی کے لیے وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد جمعرات کو لندن آمد کی تھی۔

لندن میں چار روزہ قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مصروف شیڈول گزارا، اس دوران ان سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قیام کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا۔

وزیراعظم کا دورۂ لندن مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: