عام انتخابات 2018 میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والا امیدوار سامنے آگیا

عام انتخابات 2018 میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والا امیدوار سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : پاکستان کے عام انتخابات 2018میں کامیاب ہونے والے پہلے امیدوار سامنے آگئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 میر شبیر بجارانی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن نے بھی میر شبیر علی بجارانی کو کامیاب قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل آج صبح 8 بجے سے 6 بجے تک جاری رہے گا۔ ان انتخابات میں تقریباً تمام حلقوں میں سخت و نرم مقابلوں کی توقع کی جا ری ہے تو وہی ایک امیدوار ایسا بھی ہے جو انتخابات سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ہے۔پی ایس 6 کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی بلامقابلہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں کیوں کہ اس حلقے میں ان کے مدمقابل صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کردیے تھے۔اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عام انتخابات شروع ہونے قبل مریم نواز کا قوم کیلئے بڑا پیغام 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی پر اگر صرف ایک امیدوار رہ جائے تو کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 25 جولائی کو پولنگ ڈے کے بعد جاری کیا جائے گا۔