خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو یوٹرن ماسٹر قرار دیدیا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو یوٹرن ماسٹر قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 ڈیفنس لاہور میں ووٹ کاسٹ کردیا اورمیڈیا سے گفتگو میں عمران خان کو یو ٹرن ماسٹر قراردیا،ساتھ ہی کپتان کو عبرتناک شکست دینے کا بڑا دعویٰ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو بوتھ سے باہر بٹھایا ہو ا تھا میں نے کہا انہیں فوری اندر بٹھائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری
خواجہ سعد رفیق اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے حلقے میں پہنچے تو اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انتخابی عملے نے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا تھا اور جب میں نے وجہ معلوم کی تو کہنے لگے کہ یہ لوگ 10 بجے آئے ہیں اس لیے انہیں باہر بٹھایاہے جس پر میں نے کہا کہ آپ فوری انہیں اندر بٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پولنگ سٹیشن میں ایک جماعت کے چار ، ایک جماعت کے دو ایجنٹس کو بوتھ میں بٹھایا ہواہے جبکہ پیپلز پارٹی کے دو پولنگ ایجنٹس کو باہر بٹھایا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں