منڈی بہاﺅ الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار

منڈی بہاﺅ الدین ،خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹ گرفتار
کیپشن: اے پی پی

منڈی بہاﺅ الدین : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 86 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 8 پولنگ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خواتین کوگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ممدانہ میں ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا تھا،پولیس نے کارروائی کرکے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والے8پولنگ ایجنٹس کوحراست میں لے لیا۔

ڈی پی اوکا کہناتھا کہ خواتین آزادانہ ماحول میں ووٹ کاسٹ کررہی ہیں،پولنگ کاعمل معمول کے مطابق جاری ہے۔