الیکشن کمیشن نے مریم اورنگزیب کے الزامات مسترد کر دیئے

الیکشن کمیشن نے مریم اورنگزیب کے الزامات مسترد کر دیئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے فارم 45پر انتخابی نتیجہ نہ دینے اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالنے کے الزامات مسترد کردیئے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیں بابر یعقوب نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سے رابطہ کرلیا اور ان ریٹرننگ وپریذائیڈنگ افسران کے نام مانگ لیے جو نتیجہ نہیں دے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اے این پی کے غلام احمد بلور این اے 31 سے شکست، پی ٹی آئی کامیاب
   

پاکستان مسلم لیگ ن کے متذکرہ الزامات کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی لاہور اور فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے رابطے کئے ہیں ۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45پر نتیجہ نہ دیئے جانے کی اطلاعات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں اس قسم کی شکایات نہیں ملی ہیں ۔ آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران کے نام بتائیں جائیں فوری کارروائی کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بند کمروں میں دھاندلی کی جا رہی ہے ،مریم اورنگزیب
   

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یہ معلومات حاصل کرنے کے بعد مریم اورنگزیب سے رابطہ کیا اور ان سے آر اوز سے نام مانگے مگر ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ ڈی آر او لاہور نے بھی رابطے کئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت دی گئی تھی ہماری اطلاعات کے مطابق جہاں مسلم لیگ ن کا نتیجہ خراب تھا وہاں ان کے پولنگ ایجنٹس نے نتائج لیے ہی نہیں ۔اضافی پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں