آج غربت نہیں غریب نشانے پر ہے ،ملک کا آئین داﺅ پر لگ گیا :بلاول بھٹو زرداری

آج غربت نہیں غریب نشانے پر ہے ،ملک کا آئین داﺅ پر لگ گیا :بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ پاکستانی بھگت رہے ہیں ، پنجاب 240ارب روپے سے محروم ہے ، آج صرف قانون نہیں پورا آئین نشانے پر ہے ، جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہم مل کر لڑیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک برس پورا ہونے پر اپوزیشن کے یوم سیاہ کی مناسبت سے کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورا ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، روز گار نہ دے کر نوجوانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، سندھ کے 116ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے .

پنجاب کے 240ارب روپے نہیں مل رہے ہیں ، حاصل بزنجو کو ہی چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے ، کوئی ایک سیاسی جماعت ملکی مسائل کو تنہا حل نہیں کر سکتی ہے.

25جولائی پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے ، آج غربت نہیں غریب نشانے پر ہے ، ہم فراڈ اور جعلی حکومت کو نہیں مانتے ہیں  جس کو اپنے وزیر تک رکھنے کا اختیار نہ ہو ایسے وزیراعظم کو سلیکٹڈ نہ کہوں  تو کیا کہوں ۔